فائر‘‘ کے ۲۵؍ سال ہونے پر شبانہ اعظمی نے ساتھی اداکارہ نندیتا داس اور ہدایتکار دیپا مہتا کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جو چند منٹوں میں وائرل ہوگئی۔

شبانہ اعظمی نے اپنی مشہور فلم ’’فائر‘‘ کی ساتھی اداکارہ نندیتا داس اور ہدایتکار دیپا مہتا کے ساتھ ایک تصویر جاری کی جو چند ہی منٹوں میں وائرل ہوگئی۔ پوسٹ کے ساتھ شبانہ اعظمی نے انکشاف کیا کہ فلم کا کلائمیکس فرحان اختر کی تجویز پر تبدیل کیا گیا تھا۔ اپنے انسٹاگرام پر شبانہ اعظمی نے تصویر جاری کی جس میں انہیں نندیتا داس اور دیپا مہتا کے ساتھ سیاہ لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ ’’فرحان اختر کے مشورے کے بعد ’’فائر‘‘ کی اینڈنگ کو تبدیل کیا گیا۔ ’’فائر‘‘ کے ۲۵؍ سال۔ پوری دنیا میں مشہور اس فلم کا کلائمیکس مختلف تھا۔ مگر بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ نوجوان فرحان اختر کے مشورہ پر اختتام تبدیل کیا گیا۔ ‘‘