ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں اسرائیلی فضائی حملوں اور غزہ میں کئے گئے مظالم کے مناظر کو دکھایا ہے

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں اسرائیلی فضائی حملوں اور غزہ میں کئے گئے مظالم کے مناظر کو دکھایا ہے اور کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے دنیا بھر میں باوقار افراد کو خوش کردیاہے۔ اس کے ساتھ ہی ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کی تباہ کاریوں اور اس پر لوگوں کے جشن منانے کی فوٹیج کو ویڈیو میں شامل کیا گیا ہے۔
خامنہ ای کی جانب سے شیئر کئے گئے ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگوں نے ایران کے ان حملوں کو سراہا، جو اسرائیل کے خلاف ردعمل کے طور پر کیے گئے۔ شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں تحریر کیاگیا ہے کہ ’’وہ میزائل جو دنیا کے باوقار انسانوں کیلئے خوشی کا باعث بنے۔ ‘‘ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوطرفہ کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے۔