
، میں نے اپنا وعدہ پورا کردیا:
نیتن یاہو

اسرائیلی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے اعلان کے بعد چھ B-2 بمبار طیاروں نے فردو سائٹ پر 12 بنکر بسٹر بم گرائے ہیں۔ وزیر اعظم نیتن یاہو نے اسرائیلیوں کو یقین دلایا کہ ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کا ان کا وعدہ "پورا” ہو گیا ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے پہلے اعلان کیا تھا کہ امریکی طیاروں نے ایران میں فردو، نطنز اور اصفہان جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔
ٹرمپ نے زور دے کر کہا کہ ایران پر امریکی فضائی حملوں نے تین جوہری تنصیبات کو بھرپور اور مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ انہوں نے دھمکی دی کہ اگر تہران امن نہیں چاہتا یا جوابی کارروائی کرتا ہے تو مزید سخت حملے کیے جائیں گے۔ اپنے ملک کے ایران کے خلاف اسرائیلی فوجی مہم میں شامل ہونے کے بعد وائٹ ہاؤس سے ایک ٹیلیویژن خطاب میں ٹرمپ نے امریکی حملوں کو قابل ذکر فوجی کامیابی قرار دیا۔ اسرائیل ایئرپورٹ اتھارٹی نے اتوار کی صبح اعلان کیا تھا کہ ایران پر رات گئے امریکی فضائی حملوں کے بعد "تازہ ترین پیش رفت کی وجہ سے اسرائیلی فضائی حدود کو اگلے نوٹس تک بند کر دیا گیا ہے۔ مصر اور اردن کے ساتھ زمینی راہداریاں معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔