عمران خان کو “مائنس” کرنے کی خواہش میں پورا دربار بے آبرو ہو کر رہ گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان کو “مائنس” کرنے کے چکر میں ملک سے آئین، قانون، انصاف، جمہوریت، اقدار اور انسانیت کا جنازہ نکالا دیا گیا ہے، ترجمان تحریک انصاف
اللہ کے فضل و کرم سے عمران خان “مائنس” ہونے کی بجائے “ملٹی پلائی” ہوئے ہیں اور قوم نے انہیں سر آنکھوں پر بٹھایا ہے، ترجمان تحریک انصاف
ظلم اور فسطائیت کے ہر حربے کے باوجود عمران خان کی عوام میں بڑھتی ہوئی مقبولیت درباریوں اور کنیزوں کی بڑھتی ہوئی فرسٹیشن کی وجہ ہے، ترجمان تحریک انصاف
مایوسی، ہیجان اور شکست سے دوچار کٹھ پتلیاں اپنی شرمندگی چھپانے کیلئے تحریک انصاف میں تفریق اور تقسیم کی سازشیں رچاتے ہیں، ترجمان تحریک انصاف
گزشتہ تین برس سے تحریک انصاف کی صفوں میں نفاق پھیلانے اور آئین اور جمہوریت کی پاسبان جماعت کے کارکنان کے حوصلے توڑنے کا ہر ریاستی منصوبہ ہزیمت اور ناکامی سے دوچار ہوا ہے، ترجمان تحریک انصاف
عمران خان تحریک انصاف ہی کے نہیں قوم کے قائد ہیں، درباری سازشوں اور ہتھکنڈوں کے باوجود پاکستان کی امید عمران خان ہی رہیں گے، ترجمان تحریک انصاف
ماضی کیطرح ہر آزمائش اور مشکل کا پورے اتحاد و یگانگت سے مقابلہ کریں گے اور درباریوں، کنیزوں پر نیند حرام رہے گی، ترجمان تحریک انصاف
پنجاب کے مینڈیٹ چوروں کے دامن پر صوبے میں 1 کھرب کی مالی بےضابطگیوں کا شرمناک دھبہ لگ چکا ہے، ترجمان تحریک انصاف
میںنڈیٹ چوروں کی بےلگام ترجمان ہزیان بکنے کی بجائے عوام کو پانامہ رانی کی قیادت میں پنجاب کے خزانے کی جاری لوٹ مار کا جواب دے، ترجمان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ