اسلام آباد (بیورو رپورٹ علی حسنیں سے) پاکستان کی کان کنی کی صنعت نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلا گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کیا ہے۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی کامیاب پالیسیوں کے باعث کان کنی کا شعبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کو تھر میں پانی کے مؤثر استعمال پر ’الائنس فار واٹر اسٹیورڈشپ‘ (اے ڈبلیو ایس) گولڈ سرٹیفکیشن حاصل ہوا ہے۔ ’اے ڈبلیو ایس‘ 2009 میں اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے اشتراک سے قائم کیا گیا، ’اے ڈبلیو ایس‘ فریم ورک اقوام متحدہ کے ماحولیاتی اہداف سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے، ’اے ڈبلیو ایس‘ سرٹیفکیشن اداروں کے ذمے دارانہ آبی استعمال کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔ دنیا میں پہلی بار کسی بھی کان کنی کمپنی کا ’اے ڈبلیو ایس‘ گولڈ سرٹیفکیشن حاصل کرنا پاکستان کی نئی تاریخ بن گئی ہے، ’سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی‘ کا جدید واٹر مینجمنٹ ماڈل عالمی سطح پر پائیداری کی مثال بن گیا ہے۔ تھر میں زرعی پروگرام اور مقامی آبادی کیلئے صفائی ستھرائی کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی جیسے تاریخی اقدامات کئے گئے۔ تھرکول منصوبے میں 23 جدید پلانٹس سے پانی کی فراہمی معاشی ترقی میں اہم سنگ میل بن گئی ہے، عالمی سطح پر پاکستان کی کان کنی کے شعبے میں ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث شاندار پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔

متعلقہ
پاکستان پیپلز پارٹی ڈیجیٹل میڈیا راولپنڈی ڈویژن کےاجلاس کاانعقاد۔
اجلاس کی صدارت ڈیجیٹل میڈیا ہیڈ پنجاب ممبر قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے کی۔ اجلاس میں جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی گئیاجلاس میں ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اور ضرورت پر تفصیلی تبادلہ خیال گیاڈیجیٹل میڈیا محض اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک طاقتور…
سلمان خان جولائی میں ’’گلوان ویلی‘‘ فلم کی شوٹنگ کریں گے، ایک بار پھر کبیر خان کے ساتھ نظر آئیں گے
سلما ن خان، اپوروا لکھیا کی ہدایتکاری میں اپنی آنے والی فلم ’’گلوان ویلی‘‘ میں نظر آنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ حال ہی میں سلمان خان کو ان کی فلم ’’سکندر‘‘ میں ان کے رول کیلئے ٹرول کیا گیاتھا اور یہی وجہ ہے کہ وہ اس کردار کیلئے خود پر توجہ دے رہے…

سوات مینگورہ کا دل خراش سانحہ ایک قومی صدمہ ہے، جس سے سیاحت کے فروغ اور حفاظتی اقدامات کے حکومتی دعوؤں کی قلعی کھل گئی ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق
لاہور (فرزانہ چوہدری ) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق ،صدروسطی پنجاب نازیہ توحید صدر لاہور عظمی عمران نے سوات مینگورہ کے دل خراش سانحے پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے -اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سوات( مینگورہ) میں سیلابی ریلے کے المناک…

ایران سے جنگ کے بعد بھی جرمنی اسرائیل کی حمایت میں کھڑا ہے : جرمن وزیر داخلہ
ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد اسرائیل کی حامی پہلی اہم شخصیت اور جرمنی کے وزیر داخلہ الیگزینڈر ڈوبرنڈٹ نے تل ابیب کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر اسرائیل کے ساتھ یکجہتی و حمایت کا ایک بار ہھر اعادہ کیا اور کہا ہم ایران کے ساتھ اسرائیلی جنگ کے بعد…
بھارت میں ہونے والا ایشیاء کپ یو اے ای میں منتقل کردیا گیا
ایشیا کپ ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کی تیاری کی جا سکے ایشیا کپ ستمبر 2025ء میں یو اے ای میں ہوگا اور میزبانی کے حقوق بھارت کے پاس ہونگے

پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالوں میں صحت کارڈ پروگرام بند کرنے کا فیصلہ کرلیا
،30 جون سےصحت کارڈ پرتمام طبی سہولیات بند کردی جائیں گی پنجاب حکومت نے سرکاری اسپتالو ں صحت کارڈکمپنی کی طرف سےسرکاری اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کوبھجوائے گئے مراسلے کے مطابق 30 جون سےصحت کارڈ پرتمام طبی سہولیات بند کردی جاییں گی،اب وزیراعلیٰ پنجاب کے نئے پروگرام کے تحت طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔۔…