پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان نے سوات میں حالیہ تباہی کو "حادثہ” قرار دینے کے بجائے "قتل” قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت (NDMA) کی جانب سے پیشگی الرٹ کے باوجود صوبائی حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات نہ کرنے اور بروقت ریسکیو آپریشنز میں ناکامی پر سوالات اٹھائے ہیں۔
ایمل ولی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ "جب وفاقی حکومت (NDMA) نے پہلے سے الرٹ جاری کر دیا تھا، تو صوبائی حکومت نے حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے؟” انہوں نے مزید پوچھا کہ "پانی میں پھنسے لوگوں کو بروقت ریسکیو کیوں نہیں کیا گیا؟”
انہوں نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ "کیا ریسکیو 1122 کی مشینری صرف اسلام آباد پر چھڑاؤ کے لیے ہے؟”
اے این پی رہنما نے صوبے میں موجودہ صورتحال کو "شدید انتظامی بحران” قرار دیا اور اس کی ذمہ داری ناہل وزیراعلیٰ اور انہیں صوبے پر مسلط کرنے والوں پر عائد کی۔ ان کے بقول، صوبائی حکومت کی نااہلی اور غفلت ہی اس تباہی کا باعث بنی ہے۔
