لاہور ( محمد شہزاد) گلبرگ پولیس نے 3 رکنی گروپ کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر سنٹ میری کالونی سے گرفتار کیا ۔
دونوں خواتین ملزمان شاپنگ کے بہانے مختلف مارکیٹس و دوکانوں پر جاتی تھی
1 ملزمہ دیگر خواتین کو باتوں میں لگاتی جبکہ دوسری ملزمہ موبائل، پرس چورا لیتی تھی
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق
دونوں ملزمہ شاپنگ پر آئی خواتین کے پرس، نقدی، موبائلز چراتی تھی،
ملزمان سے 40 چوری شدہ موبائلز، متعدد لیڈیز پرس اور پستول برآمد،
ملزمان نشاندہی سے بچنے کیلئے ہنڈا سوک گاڑی کا استعمال کرتے تھے،
ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی،
دوران تفتیش ملزمان کا متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف،
ملزمان میں ندیم، سلمہ بی بی اور عشاء رانی شامل، مقدمہ درج، تفتیش جاری۔