محکمہ موسمیات کے مطابق مانسون پورے ہندوستان میں متوقع تاریخ سے پہلے پہنچ گیا، محکمہ کے مطابق مانسون ۲۹؍ جون ۲۰۲۵ء تک پورے ملک کو ڈھانپ لے گا، اس کے جلد پہنچنے سے کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں جلد بوئی میں مدد ملے گی۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق امسال مانسون اپنی آمد کی تاریخ سے قبل ہی پہنچ گیا، جس کے سبب کسانوں کو چاول اور سویابین جیسی گرمیوں کی فصلیں بونے میں مدد ملے گی۔ ۲۹؍ جون تک مانسون پورے ہندوستان تک پہنچ جائے گا۔واضح رہے کہ ہندوستان کی تقریباً ۴؍ ٹریلین کی معیشت میں مانسون ایک کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔، کھیتوں کو سیراب کرنے اور زیر زمین پانی کے ذخائر (ایکوائفیرز) اور جھیلوں کو بھرنے کے لیے درکار پانی کاتقریباً ۷۰؍ فیصد حصہ بارش فراہم کرتی ہے۔ ہندوستان کی تقریباً نصف زرعی زمین، جہاں آبپاشی کا انتظام نہیں ہے، فصلوں کی نشوونما کے لیے سالانہ جون تا ستمبر کی انہی بارشوں پر منحصر ہے۔عام طور پر، بارش یکم جون کے قریب جنوب مغربی ساحلی ریاست کیرالا سے شروع ہوتی ہے اور شمال کی طرف بڑھتے ہوئے۸؍ جولائی تک پورے ملک کو ڈھانپ لیتی ہیں۔

متعلقہ
شاہ کے بیٹے کا اقتدار کبھی قبول نہیں کرینگے ایرانی عوام
اسرائیلی حکومت دہائی دینے لگی ہے کہ ایران ہمارے شہریوں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ اس قسم کا بین و بُکا وہی کرتا ہے جو جنگی محاذ پر یا دفاعی اقدامات میں کمزور پڑ رہا ہو۔ Toggle navigation شاہ کے بیٹے کا اقتدار کبھی قبول نہیں کرینگے ایرانی عوام Updated: June 20,…
ایران-اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر، 16 پروازیں منسوخ
ایران اور اسرائیل کے درمیان خون ریز جنگ کے باعث خطے کے دیگر ممالک کے لیے بھی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کا فلائٹ آپریشن مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔ ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان سے متعدد ممالک کو جانے والی فلائٹس منسوخ اور تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی…
پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ۔ بینظیر ہنرمند پروگرام کا آغاز
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا اجراءکریں گے، سینیٹر روبینہ خالدبینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب نہ صرف مالی معاونت کرے گا، بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر بھی کھڑا کرے گا، سینیٹر روبینہ خالدبی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں…
🌞 آج سال 2025 کا طویل ترین دن ہے! 🌙
آج 21 جون کو پاکستان میں رواں سال کا سب سے طویل دن اور مختصر ترین رات ہوگی۔ یہ دن فلکیاتی کیلنڈر میں گرمیوں کا آغاز (Summer Solstice) بھی کہلاتا ہے 📏 آج دن کا دورانیہ:🕒 13 گھنٹے 41 منٹ 🌌 آج رات کا دورانیہ:🕒 10 گھنٹے 19 منٹ 🔁 کیا ہوگا آگے؟یکم جولائی کے…

ایران کے ساتھ جنگ میں 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا، اسرائیلی مرکزی بینک
اسرائیلی سینٹرل بینک کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کو 6 ارب ڈالر کا معاشی نقصان ہوا ہے۔ اسرائیل کے مرکزی بینک نے ایران کے ساتھ جنگ سے ہونے والے معاشی نقصانات کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ جنگ کے باعث اسرائیل کی جی ڈی پی میں 1 فیصد کمی کا…