اے آئی سی ڈبلیو اے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ منسوخ کرنے اور ان کا سوشل میڈیا معطل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ ’’سردار جی ۳‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر دلجیت دوسانجھ کے خلاف یہ تنازع کھڑا ہوا ہے۔ یہ فلم ۲۷؍ جون ۲۰۲۵ء کو بیرون ممالک میں ریلیز ہوگیدلجیت دوسانجھ کو اپنی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے پر تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب آل انڈیا سائن ورکرز اسوسی ایشن (اے آئی سی ڈبلیو اے) نے وزیر اعظم نریندرمودی کو ایک خط لکھ کر ان سے دلجیت دوسانجھ کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ خط میں نہ صرف یہ کہ دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے بلکہ ان کے سوشل میڈیا کو معطل کرنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
مودی کو لکھے گئے خط میں یہ مطالبات کئے گئے ہیں:
دلجیت دوسانجھ کےتمام سوشل میڈیا کو معطل کیا جائے
یوٹیوب، اسپوٹی فائی، جیو ساون اور او ٹی ٹی سے دلجیت دوسانجھ کے تمام نغمے ہٹا دیئے جائیں
کسی بھی سرکاری پروگرام، تقریب یا مہم میں دلجیت دوسانجھ کو مدعو نہ کیا جائے
دلجیت دوسانجھ کی فلم ’’سردار جی ۳‘‘ کی فنڈنگ پر مکمل تفتیش کی جائے اور ملک بھر میں فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کی جائے
اے آئی سی ڈبلیو اے نے سینٹرل بورڈ آف فلم کلیریفکیشن (سی بی ایف سی) کے چیئرمین سے درخواست کی ہے کہ وہ دلجیت دوسانجھ کے خلاف سخت کارروائی کریں اور مسقبل میں ان کی تمام فلموں کو سرٹیفکیٹ دینے سے منع کر دیں۔ اسوسی ایشن نے پنجابی گلوکار پر مکمل پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مستقبل میں ان کے ساتھ کام کرنے والے تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ہے۔