وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں شعبہ صحت کی بہتری کیلئے جدید اصلاحات لائی جا رہی ہیں۔
لاہور( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انس۔ علی سے)حکومت پنجاب نے حال ہی میں سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مد میں گذشتہ پانچ برسوں کے واجبات 22 ارب روپے ادا کئے ہیں۔یہ باتیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایک ملاقات میں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی عوام کیلئے ہیلتھ انشورنس پروگرام بلا تعطل جاری رہے گا۔
سرکاری ہسپتالوں میں ہیلتھ انشورنس پروگرام کی رقم کی کمی محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ادا کرے گا۔
سرکاری ہسپتالوں میں اس وقت ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے۔
محکمہ کے پاس ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے 32 ارب روپے فی الوقت موجود ہیں جس کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی سپلائی کا عمل جاری ہے۔
سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کا سٹاک وافر مقدار میں موجود ہے اور وقت کے ساتھ ادویات کی فراہمی میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔