اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے) نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھےحکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے پاکستان سے باہر منتقل کر رہا تھا جس سے نہ صرف مالی نقصان ہو رہا تھا بلکہ سکیورٹی خدشات بھی پیدا ہو رہے تھے۔ڈی جی این سی سی آئی اے نے واضح کیا ہے کہ ادارہ سائبر کرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے اور اس طرح کی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل دھوکا دہی، جعلی کالز اور منی لانڈرنگ جیسے جرائم سے سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی بھی ملزم کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔این سی سی آئی اے کی جانب سے عوام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مشکوک کالز، آن لائن فراڈ یا ڈیجیٹل لین دین میں کسی غیر معمولی سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ادارے کو دیں تاکہ ایسے جرائم کو روکا جا سکے اور ڈیجیٹل سپیس کو محفوظ بنایا جا سکے۔

متعلقہ
جرمنی نے میڈیا فریڈم کولیشن کی سربراہی سنبھالی
جرمنی، وزیر خارجہ انالینا بیاربک کی قیادت میں، اب میڈیا فریڈم کولیشن (Media Freedom Coalition) کا مشترکہ چیئررول سنبھال چکا ہے۔ اس عالمی ادارے کا مقصد دنیا بھر میں پریس کی آزادی کو فروغ دینا اور محفوظ و معاون ماحول فراہم کرنا ہے۔ جرمنی اور اسٹونیا مل کر اس کی سربراہی کریں گے اور حکومتیں،…
مریم نواز طبیعت کی خرابی پر علاج کرانے میو اسپتال پہنچ گئیں
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کندھے کی تکلیف کی وجہ سے میو اسپتال پہنچ گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے عام مریضوں کی طرح اپنی پرچی اسپتال کے کاؤنٹر سے خود بنوائی۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کو کندھے میں تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا جہاں انکی ایم آر آئی کی گئی، وزیراعلیٰ نے کسی مہنگے پرائیویٹ اسپتال…

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آگئی
ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی آئی ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل برینٹ کی قیمت تقریباً 9 فیصد گرگئی جس کے بعد خام تیل برینٹ کی قیمت 70 ڈالر فی…

چین نے پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالرز کا قرضہ رول اوور کر دیا
غیر ملکی خبر رساں کے مطابق قرضہ رول اوور کرنے کے بعد پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالرز تک پہنچ جائیں گے۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے اسٹیٹ بینک کے پاس 3 سال سے جمع 2.1 ارب ڈالرز رول اوور کیے ہیں، چین نے مزید 1.3 ارب ڈالرز کا کمرشل قرض رول…
روہنگیا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری روکی جائے: ایمنسٹی کا مطالبہ
ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا نے حکومت ہند سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک سے روہنگا پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کو روکا جائے۔انہیں پناہ گزینوں کے طور پر تسلیم کرنا چاہئے اور ان کا احترام کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کرنا چاہئے جس کے وہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے قانون کے تحت مستحق…

گیلپ سروے میں47 فیصد بنگلادیشی شہریوں نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا۔
بنگلہ دیشی عوام کی اکثریت بھارت کے مقابلے میں پاکستان کے ساتھ ہے گیلپ سروے