پیرس (کارسپونڈنٹ)فرانس کے ایک نرسنگ ہوم میں تنہا مرنے والے شخص کے گھر سے برآمد سونے کے سکے 3.8 ملین ڈالر میں نیلام کر دیے گئے۔89 سالہ پال نارسی سونے کے سکوں کا شوق رکھتے تھے، اپنے انتقال کے بعد ایک ایسا خزانہ چھوڑ گئے جو صرف ایک عجیب سی داستان نہیں، بلکہ ایک حقیقت بن چکی ہے، ان کے سونے کے سکوں کو 3.8 ملین ڈالر میں نیلامی میں فروخت کیا گیا۔یہ خزانہ صرف سونے کے سِّکے ہی نہیں تھا بلکہ ایک عظیم تاریخ کا حصہ بھی تھا، اس میں 323 سے 336 قبل مسیح کے مقدونیہ کے سِّکے اور فرانس کے بادشاہوں کے دور کے سکے شامل تھے، ان میں وہ سکے بھی شامل تھے جو 1793 میں لوئس سولہ کی گلیوٹین پر موت سے پہلے جاری کیے گئے تھے۔پال نارسی نے اپنی ساری زندگی اس جمع پونجی پر خرچ کی تھی اور ان کے سکوں کا مجموعہ انتہائی قیمتی اور نایاب تھا، ماہر سکہ تھیری پارسی نے کہا کہ پال نارسی ایسا بڑا اور اہم مجموعہ میں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا، نہ صرف مقدار کے لحاظ سے بلکہ معیار کے لحاظ سے بھی۔نارسی کی کوئی اولاد یا وارث نہیں تھے اور ان کی بہن، جو ان کے ساتھ سکے جمع کرتی تھی، کی وفات کے بعد وہ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئے تھے، ان کا یہ خزانہ ایک الماری کی دیوار کے پیچھے چھپا ہوا تھا۔اس کے خزانے سے ملے نپولین کے سکے علیحدہ نیلامی کے لیے پیش کیے جائیں گے جبکہ رقم نارسی کے دور دراز کے کزنز کو منتقل کی جائے گی۔

متعلقہ
امریکہ: ۱۰۴؍ دن کی قید کے بعد محمود خلیل رہا، کہا دیر ہوئی مگر انصاف ملا
امریکہ میں فلسطین حامی محمود خلیل کو جج کے فیصلے پر ۱۰۴؍ دن بعد حراستی مرکز سے رہا کیا گیا۔ اس موقع پر محمود نے کہا کہ ’’انصاف ملا مگر اس میں تین مہینے نہیں لگنے چاہئے تھے۔‘‘ لسطینی کارکن اور کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ طالب علم محمود خلیل کو اس عدالتی فیصلے کے بعد…

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ اور شفافیت میری اولین ترجیح ہے.
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت ایچی سن کالج اور لارنس کالج گھوڑا گلی کے بورڈ آف گورنرز کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز ہوئیں. ۔لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ممبران نے شرکت کی۔ایچی سن کے بورڈ آف گورنرز…

عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے
آسٹریلیا کے کرکٹر عثمان خواجہ غزہ کے معاملے پر فلسطینیوں کے حق میں ڈٹ گئے، نوکری سے برخاست صحافی سے یکجہتی کے لیے اس کے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق عثمان خواجہ نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے…
ٹریفک پولیس کا شہر کو ماحولیاتی آلودگی سے محفوظ رکھنے سمیت شہریوں کے محفوظ سفر کےلئے موثراقدامات ۔
اسلام آباد (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس) اسلام آباد ٹریفک پولیس نےرواں سال کے دوران 1664دھواںچھوڑنے اورفٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی گئیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی دستے تمام بس اڈوںاور دیگر مقامات پر تعینات ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر…

نیویارک: ہمیں ارب پتیوں کی ضرورت بھی نہیں ہے: ظہران ممدانی
نیو یارک سٹی کے ڈیموکریٹ میئر کے نامزد امیدوار ظہران ممدانی نے پریس میٹ میں کہا کہ اگر ارب پتی نیویارک شہر کا جانا چاہتے ہیں تو جائیں، غالباً ہمیں ان کی ضرورت بھی نہیں ہے۔ تاہم، مَیں چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر شہر کو بہتر بنانے کی کوشش کریں۔ نیو یارک سٹی…
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکوڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس.
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلویز کی اپ گریڈیشن اور اس کی ریکوڈک تک توسیع سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس. وزیراعظم کی 2028 تک ریکو ڈک کو ریلوے لائن نیٹ ورک سے منسلک کرنے کی ہدایت وزیراعظم نے ریلوے کی اپ گریڈیشن اور ترقی کے لیے فائنانسنگ کے حوالے سے بین الوزارتی…