گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی زیر صدارت ایچی سن کالج اور لارنس کالج گھوڑا گلی کے بورڈ آف گورنرز کی علیحدہ علیحدہ میٹنگز ہوئیں.
۔لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے
بورڈ آف گورنرز کی میٹنگ میں صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور ممبران نے شرکت کی۔ایچی سن کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں سالانہ بجٹ 26-2025 کی منظوری
دی گئی۔ تاریخی تعلیمی اداروں میں سفارشی کلچر کا خاتمہ کرکے
میرٹ نظام نافذ کرنا ہے۔ یہ خوش آئند بات ہے کہ تعلیمی درسگاہوں سے فارغ التحصیل طلبہ معاشرے میں اپنا کردار ادا کر کے اپنے تعلیمی اداروں کا نام روشن کر رہے ہیں۔گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات اور بدمعاشی کلچر کسی صورت برداشت نہیں کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ غریب اور اشرافیہ کے فرق کو ختم کر کے تعلیم کے ذریعے آگے آنے والے طلبہ کو اہمیت دی جائے۔
میں اور پنجاب حکومت تعلیمی اداروں کی بہتری اور میرٹ کے نظام کو نافذ کرنے کے لئے ایک پیج پر ہیں۔
جب تک گورنر پنجاب ہوں تاریخی تعلیمی اداروں میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔
ایسے اداروں سے تعلیم حاصل کرکے نکنے والا ایک ایک بچہ اپنے ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔ تاریخی تعلیمی ادارے ہمارا چہرہ ہیں۔