پروفیشنل گروپ کے سربراہ حامد خان نے لاہور ہائیکورٹ بار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
۔اگر 26 ویں ترمیم کو دیکھیں تو اگلی ترمیم اس سے بدتر ہوگی۔لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے
ہو سکتا ہے کہ یہ لوگ نظام ہی نیا لے آئیں، ہو سکتا ہے مارشل لاء نظام لے آئیں۔مارشل میں آئین معطل ہوتا تھا، اب تو انہوں نے آئین کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ہے ۔
ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم ایماندار لوگوں کو لے کر آئیں اور ہمیں حلف لینے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔اس کے لیے ہم سب کو ملکر جہدوجہد کرنا پڑے گے بد قسمتی کی بات ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر لالچ میں آگئے اور بک گئے ۔ ہمارے لیے
خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ فیصل صدیقی اور سلمان اکرم راجہ جیسے آئینی وکیل موجود ہیں
اس سے پہلے جو بھی اچھے آئینی وکیل ہوتے تھے، انہیں اسٹبلشمنٹ لے جایا کرتی تھی۔
