محکمہ صحت پنجاب کے پاس اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود مریض رل گئے .
لاہور ( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے) پاکستان کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال مسائل کا گڑھ بن گیا میو اسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اے سی جواب دے گئے۔ آ ئی سی یو کے اے سی خراب ہونے سے مریضوں کی حالت غیر ہونے لگی۔لواحقین اپنے مریضوں کے لیے گھروں سے فرشی پنکھے لانے پر مجبور۔
آئی سی یو میں تشویشناک حالت میں زیر علاج مریضوں کا گرمی سے برا حال ہے۔ لواحقین کے مطابق کئی روز سے آئی سی یو کے اے سی خراب ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں،
میو اسپتال کی ساوتھ وارڈ، نارتھ وارڈ ،گھڑی والی وارڈ سمیت آئی سی یو کے اے سی بند ہیں۔
اے سی بند ہونے سے مریضوں کے آپریشن خراب ہونے کا خدشہ بڑھ گیا
میو اسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج مریض گرمی اور حبس کی وجہ سے زندگی اور موت میں کی کشمکش میں مبتلا
لواحقین اپنے مریضوں کو ہاتھ والے پنکھے سے ہوا دینے پر مجبور ہو گئے۔
لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا مریض 5 روز سے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں لیکن یہاں اے سی نہیں چل رہے۔
اے سی نہ چلنے کی وجہ ہمارے مریض کی حالت مزید خراب ہونے لگی ہے۔