کراچی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ)تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بڑا جھٹکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئےپی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے سیاسی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر و ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کی ملاقات ہوئی۔زرداری ہاؤس کراچی میں ملاقات کے دوران چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے اپنے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو مضبوطی سے آگے بڑھانے اور آزاد کشمیر کی ترقی و بہبود کا واحد سیاسی پلیٹ فارم قائدِ عوام شہید بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی پارٹی ہے، اس کی قیادت اب بلاول بھٹو کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو ان کے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزیر و پی پی پی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چودھری محمد ریاض بھی موجود تھے۔

متعلقہ

امریکی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں: وزیراعظم کی ایرانی صدر سے گفتگو
دونوں رہنماؤں نے اس نازک موڑ پر امت کے درمیان اتحاد قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو ٹیلیفون کرکے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے حملوں کو عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے قانون اور دیگر بین…

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہیگ، ہالینڈ میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران نارتھ اٹلانٹک الائنس کے سیکریٹری جنرل مارک روتے سے ملاقات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بہت اچھی ہے اور صحیح طریقے سے جاری ہے، ساتھ ہی انھوں نے اس بات کی بھی تاکید کی کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ "ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور…

پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ـ
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں…

غزہ میں اسرائیل کی تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری
اسرائیلی ویب سائٹ ’ واللا‘ کے مطابق صہیونی ریاست کا غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کومتحرک کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ۔اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا ‘ کے مطابق اس بار محدود…
بلوچستان اسمبلی کا1028ارب تخمینہ کا بجٹ پیش
بلوچستان اسمبلی کا بجٹ کے حوالے سے اجلاس جاری ہے، وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی بجٹ پیش کررہے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کی صدارت سپیکر عبدالخالق اچکزئی کررہے ہیں، بجٹ کا مجموعی جم 1028 ارب روپے ہے، 36اعشاریہ 5 ارب روپے کا سرپلس بجٹ پیش کیا گیاغیر ترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے، فارن فنڈڈ…
پاکستان کی تاریخ میں ایک انقلابی قدم ۔ بینظیر ہنرمند پروگرام کا آغاز
صدر آصف علی زرداری 21 جون کو شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے یومِ پیدائش کے موقع پر بینظیر ہنرمند پورٹل کا اجراءکریں گے، سینیٹر روبینہ خالدبینظیر انکم سپورٹ پروگرام اب نہ صرف مالی معاونت کرے گا، بلکہ لوگوں کو اپنے پاؤں پر بھی کھڑا کرے گا، سینیٹر روبینہ خالدبی آئی ایس پی ہیڈ کوارٹرز میں…