اسرائیلی ویب سائٹ ’ واللا‘ کے مطابق صہیونی ریاست کا غزہ میں زمینی کارروائی کیلئے۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کومتحرک کرنے کا منصوبہ، فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کا خدشہ۔اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور تباہ کن فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ ’واللا ‘ کے مطابق اس بار محدود آپریشن کے بجائے ۵؍ مکمل فوجی بریگیڈز کو حرکت دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہریوں کو سب سے بڑے انخلاء پر مجبور کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہونے سیکوریٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیاجس میں غزہ میں جاری جنگ کے اگلے مراحل پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جبکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں تعطل کا شکار ہیں۔ ’واللا‘ کے مطابق، اسرائیلی قیادت ۲؍ راستوں پر غور کر رہی ہے: یا تو حماس کے ساتھ قیدیوں کی رہائی کے معاہدے تک پہنچا جائے یا ایک اور وسیع زمینی کارروائی شروع کی جائے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ فوج جنگ کے آغاز سے اب تک کی سب سے بڑے شہری انخلاء کی کارروائی پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے تاکہ نئے فوجی آپریشن کیلئے زمینی حالات سازگار بنائے جا سکیں۔

متعلقہ
امریکہ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا غیررسمی ملاقات میں صحافیوں سے دو ٹوک مکالمہ
واشنگٹن ڈی سی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ تاہم ان کے دورے کا اہم ترین اور غیر رسمی لمحہ اُس وقت آیا جب انہوں نے واشنگٹن میں…

ایشین 6 ریڈ بال چیمپئن شپ محمد آصف سیمی فائنل میں پہنچ گئے
کولمبو (نامہ نگار خصوصی) محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں قدم رکھ کر میڈل یقینی بنالیا، دفاعی چیمپئن اویس منیر اور سابق ایشین چیمپئن محمد سجاد کا سفر پری کوارٹر فائنل ہی میں ختم ہوگیا۔سری لنکا کے شہر کولمبو سےموصولہ اطلاعات کے مطابق چیمپئن شپ کے تیسرے دن تین…

کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا
کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے…
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 36 افسران گریڈ 20 میں ترقی پا گئے.
لاہور(فرزانہ چوہدری)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے افسران کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی سیکرٹری قانون پنجاب محمد آصف بلال لودھی گریڈ 20 میں ترقی پا گئے عامر خٹک کو گریڈ 20 میں ترقی دے دی گئی سمیرا ناز ملک گریڈ 20 میں ترقی پانے والی خواتین افسران میں شامل محمد علی عامر کو گریڈ 20 میں…
سکھ تنظیموں کا جی 7 اجلاس سے قبل مودی کے خلاف زبردست احتجاج
کینیڈا میں ہونے والے جی 7 اجلاس میں مودی کو سفارتی مجبوری کی وجہ سے دعوت ملی مودی کے کینیڈا پہنچنے پر سکھ فار جسٹس اور خالصتان تحریک کے ہزاروں سکھوں کا شدید احتجاج سکھ کمیونٹی کینیڈا میں قتل کئے گئے ہردیب سنگھ نجر کے حق میں نعرے بازی کرتی رہی مودی کی خام خیالی…

Mit dem pakistanischen Pass visafrei in 32 Länder – Verbesserung im globalen Ranking, wachsendes Interesse an Auslandsreisen
Islamabad – Für pakistanische Bürgerinnen und Bürger, die ins Ausland reisen möchten, gibt es erfreuliche Neuigkeiten: Der renommierte Henley Passport Index 2025 hat in seinem aktuellen Bericht bekanntgegeben, dass Inhaber eines pakistanischen Reisepasses nun 32 Länder visafrei oder mit „Visa on Arrival“ bereisen können. Diese Entwicklung gilt als positiver Schritt in Richtung globaler Reisefreiheit, insbesondere…