آئرلینڈ کے مشہور بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے گزشتہ دن ترکی میں پہلی دفعہ کنسرٹ کیا جس میں اس نے فلسطین کیلئے آواز بلند کی۔ پرفارمنس کے دوران اسکرین پر فلسطینی پرچم جگمگاتا رہا۔ سامعین نے ’’آزاد فلسطین‘‘ کے نعرے بلند کئے۔آئرش پوسٹ پنک بینڈ ’’فونٹینز ڈی سی‘‘ نے اتوار کو استنبول میں اپنے کنسرٹ میں فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ان کے کنسرٹ کے درمیان اسٹیج کی اسکرین پر فلسطینی پرچم آویزاں رہا۔ سامعین کے اراکین نے بینڈ کے پیغام کو تقویت دیتے ہوئے ’’آزاد فلسطین‘‘ جیسے نعرے بھی لگائے۔ ایونٹ آرگنائزر ایپیفونی اور یو آر یو کے مطابق، کنسرٹ کوک سیفٹک پارک میں پہلی بار ترکی میں ہوا ہے۔ اپنے گانے ’’ہیئرز دی تھنگ‘‘ کے ساتھ آغاز کرتے ہوئے، گروپ نے اپنے کئی معروف نغمہ پرفارم کئے جن میں ’’بوائز ان دی بیٹر لینڈ‘‘، ’’اٹز امیزنگ ٹو بی ینگ‘‘، ’’ان دی ماڈرن ورلڈ‘‘، اور ’’اسٹاربرسٹر‘‘ شامل ہیں۔ اس موقع پر بینڈ نے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور پہلی بار استنبول میں پرفارم کرنے کے بارے میں جوش و خروش کا اظہار کیا۔

متعلقہ

ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، ایڈوائزری جاری
اسلام آباد (علی حسنین انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، این ڈی ایم اے نے موسمی صورتحال کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کر دی۔رپورٹ کے مطابق کشمیر، خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں…
”ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا۔۔۔”
"اسرائیل اس وقت جو کررہا ہے اچھا کر رہا ہے۔۔۔”امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا بیان

غریب عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری، قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان
حکومت نے ایک بار پھر مہنگائی کی ماری عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی۔ اسلام آباد: (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے)ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے 15 روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے، ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول…

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی اسٹورز کو 10 جولائی سے مکمل بند کرنے کا فیصلہ
وزیراعظم شہباز شریف نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کو ادارے کی بندش پر وی ایس ایس پیکج کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم کی تمام ملازمین کو رضاکارانہ طور پر علیحدہ ہونے کا پیکج دینے کی ہدایت۔ دستاویز تمام فعال یوٹیلیٹی اسٹورز کل سے ملک بھر میں آپریشنز بند کرنا شروع کر دیں گے۔ ایم…
پاکستان حج مشن کی 2025 کے کامیاب حج آپریشنز کی شاندار تکمیل پر تقریب، آئندہ مزید بہتری کا عزم
پاکستان حج مشن کی جانب سے آج مکہ مکرمہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں 2025 کے حج کی کامیاب تکمیل پر فلاحی عملے کی غیرمعمولی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا وفاقی سیکرٹری برائے وزارت مذہبی امور، ڈاکٹر سید عطا الرحمٰن نے تقریب کی صدارت کی اور آئندہ حج…
خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ پہلے دن 9؍ سے 11؍ کروڑ کا کاروبار کرسکتی ہے
تجارتی تجزیہ کاروں کے مطابق عامر خان کی فلم ’’ستارے زمین پر‘‘ ۳؍ ہزار ۲۵۰؍ اسکرینوں پر ریلیز ہورہی ہے اور پہلے دن مجموعی طور پر ۷؍ سے ۱۱؍ کروڑ روپے تک کا کاروبار کرسکتی ہے۔ عامر خان کی ’’ستارے زمین پر‘‘ ۲۰؍ جون ۲۰۲۵ء (جمعہ) کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ’’ستارے…