پاکستان اور چین، اس نئے اتحاد میں شرکت کیلئے سری لنکا، مالدیپ اور افغانستان جیسے سارک کے دیگر ممبر ممالک کو دعوت دے سکتے ہیں۔پاکستان اور چین، جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک SAARC) کی جگہ ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر غور کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سارک کے قیام اور اس کی فعالیت میں ہندوستان کا اہم کردار رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس نئے اتحاد کے متعلق اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اعلیٰ سطح پر گفتگو جاری ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بنگلہ دیش نے بھی ۱۹ جون کو چین کے شہر کنمنگ میں منعقدہ ایک ملاقات میں شمولیت اختیار کی تاکہ اس نئے بلاک پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ اس ملاقات کا بنیادی مقصد،ساعک کے دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کو اس نئے گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دینا تھا۔

متعلقہ

برطانوی حکومت کا الکحل کے اشتہارات پر پابندی لگانے پر غور
دس سالہ ہیلتھ پلان منصوبے کے سلسلے میں حکومت نے الکحل کے اشتہارات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق الکحل کی تشہیر پر پابندی لگانے پر وزراء کی طرف سے ایک ایسے اقدام پر غور کیا جا رہا ہے جس سے کلاسک اشتہاری مہمات کا خاتمہ ہو سکتا…
”ایران یہ جنگ نہیں جیت رہا۔۔۔”
"اسرائیل اس وقت جو کررہا ہے اچھا کر رہا ہے۔۔۔”امریکی صدر ٹرمپ کا بڑا بیان

افغانستان: ایران سے مہاجرین کی وطن واپسی عدم استحکام میں اضافہ کا سبب
پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے بتایا ہے کہ حالیہ ایام میں ایران سے افغانوں کی واپسی میں بڑے پیمانے پر اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے جنہیں سنبھالنے میں ناکامی کے نتیجے میں افغانستان کے مزید غیرمستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔ادارے کا کہنا ہے کہ رواں…
امریکہ میں پاکستانی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا غیررسمی ملاقات میں صحافیوں سے دو ٹوک مکالمہ
واشنگٹن ڈی سی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی فوجی اور سویلین قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔ تاہم ان کے دورے کا اہم ترین اور غیر رسمی لمحہ اُس وقت آیا جب انہوں نے واشنگٹن میں…
جرمنی نے امریکی حملوں کے بعد ایران سے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے آج صبح سویرے ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کے بعد ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ جوہری مذاکرات شروع کرے۔ کورنیلیس نے ایک بیان میں لکھا ہے کہ آج صبح جرمن حکومت کی سکیورٹی کابینہ کے اجلاس کے دوران، "چانسلر میرز نے ایران…

پاکستان کا سب سے بڑا سرکاری میو اسپتال مسائل کا گڑھ بن گیا۔
محکمہ صحت پنجاب کے پاس اربوں روپے کا بجٹ ہونے کے باوجود مریض رل گئے . لاہور ( انٹر نیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی سے) پاکستان کا سب سے بڑا سرکاری اسپتال مسائل کا گڑھ بن گیا میو اسپتال کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے اے سی جواب دے گئے۔ آ ئی سی یو کے اے…