لاہور ( انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب فرزانہ چوہدری سے)الیکشن کمیشن کی جانب سے بحالی کے بعد پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان کی تعداد 36 سے بڑھ کر 57 ہو گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں پر خواتین ارکان کی تعداد 3 سے بڑھ کر چار ہو گئی۔
مسلم لیگ قاف کی خواتین کیلئے مخصوص ارکان اسمبلی کی تعداد 2 سے بڑھ کر 3 ہو گئی۔
استحکام پاکستان پارٹی کیلئے خواتین کی تعداد ایک سے بڑھ کر 2 ہو گئی۔
اقلیتوں کیلئے پنجاب اسمبلی میں نون لیگ کے ارکان کی تعداد 5 سے بڑھ کر 7 ہو گئی۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان پلیز پارٹی کو بھی اقلیتیوں کی ایک نشست مل گئی۔
اسمبلی میں نون لیگ کے ارکان کی کل تعداد 206 سے بڑھ کر 229؛ہو گئی
پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 14 سے بڑھ کر 16 ہو گئی۔
مسلم لیگ قاف کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھ کر 11 ہو گئی۔
استحکام پاکستان کے ارکان کی تعداد 6 سے بڑھ کر 7 ہو گئی۔
ایوان میں سنی اتحاد کونسل کے ارکان کی تعداد 76 جبکہ تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 27 ہے۔
تحریک لبیک اور وحدت المسلمین کے پاس بھی ایک ایک رکن موجود ہیں۔
371 کے ایوان میں اس وقت ارکان کی تعداد 369 ہے ۔
ایک آزاد رکن نے ایک سال گزر جانے کے باوجود حلف نہیں اٹھایا جبکہ ایک نشست پر ضمنی انتخاب ہونا باقی ہے۔
