اسلام آباد انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے اسلام آباد میں موٹر سائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کو اب ہیلمٹ کا استعمال کرنا پڑ ے گا۔
وفاقی دارالحکومت میں روڈ ایکسیڈینٹ میں قیمتی جانوں کے نقصان سے بچنے کیلئے اب موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننے کو لازمی قرار دیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر سید ذیشان حیدر نے بتایا کہ اس فیصلےکا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہوگا۔
انہں نے کہا کہ 2 ہفتوں کی آگاہی مہم کے بعد موٹر سائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا۔