ایران میں مقیم افغان باشندوں کی ملک بدری میں تیزی آگئی، صرف پچھلے ماہ 2 لاکھ 25 ہزار سے زیادہ افغان باشندے ایران بدر کردیے گئے۔
ایران میں مقیم افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد ایران سے افغانوں کو نکالے جانے کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ بعض میڈیارپورٹس کے مطابق اب ایران میں افغان شہریوں پر ’اسرائیلی جاسوس‘ ہونے کا لیبل لگنے لگا ہے اور ان کی بازاروں اور سڑکوں پر توہین کی جانے لگی ہے۔ خیال رہے کہ ایران میں تقریباً 60 لاکھ افغان باشندے رہتے ہیں، ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی کے مطابق ایران اتنے غیرملکیوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے 2، 3 برسوں میں ایران آنے والے افغان باشندے خاص مقصد کے تحت ایران میں داخل ہوئے