80 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل: نیب نے جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے کا ڈیرا اسماعیل خان میں واقع بنگلہ سیل کر دیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) نے 80 کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے کیس میں مولانا اسد محمود کا واقع ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود بنگلہ سیل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیب ٹیم کو دیے گئے بیان میں مولانا اسد محمود نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے یہ بنگلہ 45 کروڑ روپے میں محکمہ تعلیم کے ایک سرکاری ملازم کے نام فروخت کر دیا تھا۔ تاہم، نیب نے مکمل چھان بین کے بعد اسے مشکوک اثاثہ قرار دے کر سیل کر دیا۔
یہ کارروائی 40 ارب روپے کرپشن اسکینڈل کی جاری تحقیقات کا حصہ ہے، جس میں مختلف سرکاری و سیاسی شخصیات کی جائیدادیں، لین دین اور اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
