ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے گی لیکن سارے وعدے، ساری یقین دہانیاں ہوا میں اڑ گئیں۔چینی کی قیمت آؤٹ آف کنٹرول ہوئی، چینی درآمد کرنے کی بھی نوبت آگئی، چینی بیچنے سے ڈالر تو ملک میں آگئے لیکن چینی خریدنے پر ڈالرز کے خرچے کا جواب کسی کے پاس نہیں۔دسمبر 2024 میں جس چینی کا ایکس مل ریٹ 125 سے 130 روپے کلو تھا، آج وہ چینی ریٹیل میں 190 سے 200 روپے کلو تک جا پہنچی ہے۔لاہور میں چینی 6 روپے اور کوئٹہ میں 5 روپے کلو مہنگی ہوگئی، ایک کلو چینی لاہور میں 190 روپے اور کوئٹہ میں بھی 190روپے میں فروخت ہورہی ہے۔کوئٹہ میں چینی ایک ماہ میں 10 روپے فی کلو منہگی ہوئی ہے اور کراچی میں چینی کا ریٹ 200 روپے کلو تک جاپہنچی۔
متعلقہ
فن کے سلطان، لیجنڈ اداکار سلطان راہی کا آج 87 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔
24جون 1938ء میں پیدا ہونے والے سلطان راہی کو دنیا نے پاکستان کے کلنٹ ایسٹ وڈ کے نام سے ہمیشہ یاد رکھا ۔ 40 سال پر محیط اپنے کیریئر کے دوران سلطان راہی نے کم وبیش703 پنجابی اور 100 اردوفلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور تقریباً 160 اعزازات اپنے نام کئے۔ جب 9 جنوری…
صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
صدر مملکت نے کامیاب کاروائی کے دوران 5 خوارج ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہسیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کاروائیاں کر رہی ہیں، صدر مملکت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے،…
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان اسلام آباد پہنچ گئے
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئے، دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری علی اسد گیلانی نے انکا استقبال کیا۔مہمان وفد وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کرکے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اقدامات…
جھنگ میں وائلڈلائف پارک سے تین قیمتی مادہ ہرن چوری ، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی تشکیل، ہرنوں کی چوری کا مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا
وائلڈلائف پارک سے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کالے ہرن چوری ہوئے جس کا علم اگلے روز اس وقت ہوا جبکہ ہرنوں کو خوراک ڈالنے والے ملازمین نے انکلوژر میں گئے۔ قیمتی ہرنوں کی چوری کی تحقیقات کے لیے محکمے کی ایک خاتون افسر ڈاکٹر مصباح سرور کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل…
ورکرز ویلفیئر فنڈ کے ڈائریکٹر محمد مسعود رضا کا نیسلے پاکستان کے شیخوپورہ صنعتی یونٹ کا دورہ۔
ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کے ڈائریکٹر جناب محمد مسعود رضا نے نیسلے پاکستان کے شیخوپورہ میں واقع مینوفیکچرنگ یونٹ کا دورہ کیا۔ اس دورے کا مقصد صنعتی سرگرمیوں کا جائزہ لینا اور ورکرز ویلفیئر فنڈ اور صنعتی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔دورے کے دوران نیسلے پاکستان کی جانب سے جناب مسعود…
نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے آرمی…