کابل / پکتیکا (انٹرنیشنل نیوز ڈیسک) — افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع جانی خیل میں ایک طالبان عدالت نے عبدالعلیم خاموش نامی اسکول ٹیچر کو سزائے موت سنائی ہے۔ طالبان کی وزارتِ امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے بتایا ہے کہ عبدالعلیم نے “اسلامی شعائر اور بالخصوص پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں گستاخی” کرنے کا اعتراف کیا تھا، جس پر اس کو گرفتار کیا گیا تھا عبدالعلیم کو سزائے موت کی سزا قریب ۲۰ دن قبل ہونے والی گرفتاری کے بعد سنائی گئی، جس کے اسباب شوریٰ سے واضح نہیں کیے گئے ۔مقامی ذرائع بتاتے ہیں کہ وہ ایک اسکول ٹیچر تھے اور انہیں "دینی تعلیم اہم، مگر جدید تعلیم زیادہ ضروری” کہنے پر پابندِ سزائی کے طور پر ہٹایا گیا ۔بعض رپورٹس میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر انہیں حکومت مخالفت کے الزام میں دو سال قید کی سزا دی گئی، تاہم بعد ازاں الزامات کو توہینِ رسالت میں بدل کر سزائے موت دی گئی ۔اس واقعے کو طالبان کے چار سالہ اقتدار میں توہینِ مذہب کے خلاف پہلی بار موت کی سزا کے طور پر ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔انسانی حقوق کی تنظیموں نے عدالتی عمل میں شفافیت نہ ہونے پر شدید تنقید کی ہے اور عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا

متعلقہ

ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: فیول بند ہونے سے انجن فیل، ایک پائلٹ نے دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا – ابتدائی رپورٹ
ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز AI‑171 کے تباہی کے پیچھے حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے۔ حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، طیارے کے دونوں انجن اس وقت بند ہو گئے جب فیول کی فراہمی روک دی گئی تھی، اور حادثے کے لمحے ایک پائلٹ…

پاک-برطانیہ فضائی روابط کی بحالی کی راہ ہموار – برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر پابندیاں ختم کر دیں.برطانوی ہائی کمیشن
اسلام آباد: برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد فضائی پابندیاں ختم کر دی ہیں، جس کے بعد تمام پاکستانی ایئر لائنز برطانیہ کے لیے پروازیں چلانے کے لیے درخواست دے سکیں گی۔ یہ فیصلہ پاکستان میں فضائی حفاظت کے شعبے میں نمایاں بہتری…

"طارق علی ورک ہماری ریڈ لائن ہے” — پولیس گردی کے خلاف صحافی برادری سراپا احتجاج، آزادیٔ صحافت پر عالمی خدشات
راولپنڈی (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ فائزہ یونس سے )راولپنڈی میں تھانہ نیو ٹاؤن کے ایس ایچ او کی جانب سے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (RIUJ) کے صدر طارق علی ورک کو مبینہ طور پر غیر قانونی حراست اور ناروا سلوک کا نشانہ بنائے جانے پر صحافی برادری سڑکوں…

"معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا” اسرائیلی چیف آف اسٹاف کی ایران کو نئی دھمکی ایران نے جنگ میں ہلاکتوں کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے
تہران/تل ابیب — اسرائیلی افواج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے لیے معرکہ ابھی ختم نہیں ہوا اور ایران ان کے نشانے پر ہے۔ یہ بیان انہوں نے پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کے…

اسٹیفن کولبیئر کا "دی لیٹ شو” مئی 2026 میں ختم کرنے کا اعلان، پیرا ماؤنٹ سے اختلافات کے بعد فیصلہ
نیویارک: معروف امریکی ٹیلی وژن میزبان اور کامیڈین اسٹیفن کولبیئر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مقبول پروگرام "دی لیٹ شو ود اسٹیفن کولبیئر” مئی 2026 میں اپنے اختتام کو پہنچے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کولبیئر نے سی بی ایس کے…
فرینکفرٹ میں ڈارٹس کا عالمی کپ
12–15 جون کو فرینکفرٹ میں ہونے والے PDC ورلڈ کپ آف ڈارٹس میں جرمنی نے انگلینڈ کو 8–4 سے شکست دے دی، مگر یہ ٹورنامنٹ کا فاتح نہیں رہا؛ شمالی آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ چمپیئنشپ حاصل کی ۔ مزید کابل: اسحاق ڈار اور امیر خان متقی کی ملاقات،…