
تہران (نمائندہ خصوصی)
ایران کے نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک اسرائیل کے حملے جاری ہیں، ایران کسی بھی قسم کے مذاکرات میں شریک نہیں ہوگا۔
یہ بیان عراقچی نے اس وقت دیا جب انہوں نے یورپی یونین کے تین اہم وزرائے خارجہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال، غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیاں، اور ایران کے ممکنہ سفارتی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقچی کا کہنا تھا:
“ہم امن کے حامی ہیں، لیکن اسرائیلی جارحیت کے سائے میں کوئی بات چیت نہ ممکن ہے اور نہ ہی فائدہ مند۔”
یاد رہے کہ یورپی یونین کی جانب سے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم اسرائیل کے حملوں کے تناظر میں ایران نے اپنی پوزیشن مزید سخت کر لی ہے۔