ایان مکھرجی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں ، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو۔

یش راج فلمز کی ’’وار۲‘‘، جس کی ہدایت کاری ایان مکھرجی کر رہے ہیں، ۲۰۲۵ء کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے۔ آدتیہ چوپڑا کی پروڈیوس کردہ یہ شاندار پین انڈیا ایکشن فلم مشہور وائی آر ایف اسپائی یونیورس کی چھٹی قسط ہے، جس نے اب تک صرف بلاک بسٹر ہٹ فلمیں ہی دی ہیں۔ ایان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پوری توجہ ’’وار۲‘‘ کی کہانی کوتیار کرنے پر دی، کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ فلم میں ایسا ٹکراؤ ہو جو ہندوستانی سینما کے دو بڑے ستاروں، ریتک روشن اور این ٹی آرکو آمنے سامنے لانےکیلئے کافی بڑا ہو