ایمی یافتہ کامیڈین ویر داس کی نئی کامیڈی فلم ’’فول والیوم‘‘ ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔ قبل ازیں نیٹ فلکس پر ان کی چھ کامیڈی شوز ریلیز ہوچکے ہیں۔ ۲۰۲۳ء میں انہیں اپنی سیریز ’’ویر داس: لینڈنگ‘‘ کیلئے ایمی ایوارڈ دیا گیا تھا

انٹرنیشنل ایمی یافتہ کامیڈین ویر داس کی نیا کامیڈی شو ’’فول والیوم‘‘ ۱۸؍ جولائی ۲۰۲۵ء کو نیٹ فلکس پر نشر ہوگا۔ نیٹ فلکس نے شو کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’ہندوستانی کامیڈی خاموش نہیں رہے گی۔ ایمی یافتہ کامیڈین ویر داس کا نیا کامیڈی شو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگا۔‘‘ یاد رہے کہ یہ نیٹ فلکس کے ساتھ ساتویں شراکت داری ہے۔ قبل ازیں ۲۰۱۷ء میں انہوں نے ’’ابروڈ انڈر اسٹینڈنگ‘‘ نے دنیا بھر کے صارفین کو ان کے ہیومر سے متعارف کروایا تھا۔