پنجاب کے شہر گجرات میں 21 سالہ لڑکی کو رشتے کے تنازع پر چاچا نے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گجرات کے علاقے تھانہ ڈنگہ کی حدود میں واقع نواحی گاؤں نور جمال نے مبینہ طور پر 21 سالہ بھتیجی کو رشتے کے تنازع پر کلہاڑی کے وار کر کے بہیمانہ طریقے سے قتل کردیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس پی انوسٹیگیشن حافظ امیتاز سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیم کو طلب کیا جہاں سے شواہد اکھٹے کیے گئے۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ملزم کی گرفتاری کی ہدایت کی جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خان کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایا کہ اُس نے بھتیجی کو رشتے سے متعلق بات نہ ماننے پر طیش میں آکر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

