مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد، شہر میں موسم سرما کی پہلی بارش کا امکان

شہرقائد میں بارش.webp


ملک میں مغربی ہواؤں کے سلسلے کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت اندرون سندھ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کل شہرقائد میں موسم سرما کی پہلی بارش کی پیشگوئی کی ہے شہر کے مضافات میں ہلکی بارش جبکہ شہر میں بونداباندی متوقع  ہے، 18 نومبر سے موسم سرد ہونے کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں آج  کم سے کم درجہ حرارت 22.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔

شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت  8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوائیں چل رہی ہیں  تاہم آج مطلع صاف رہے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ