
(ویب ڈیسک)ناروے اور اوسلو میں موسمِ سرما کی پہلی برف باری کے دوران متعدد حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔
برف باری کی وجہ سے اوسلو اور اس کے مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا جس سے سکول جانے والے بچوں اور دفتر جانے والے افراد کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق مختلف مقامات پر موسم سرما کی پہلی برف باری سے صبح کے اوقات میں گاڑی چلانے والوں کو مشکلات پیش آئیں کیونکہ زیادہ لوگ موسمِ گرما کے ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلا رہے۔
محکمہ ٹرانسپورٹ اور پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جن لوگوں کے پاس اب سردیوں کے ٹائر نہیں انہیں گاڑی کا استعمال نہیں کرنا چاہیے تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی؛فی تولہ کتنے میں ملے گا؟
اوسلو ہوائی اڈے پر برف باری کی وجہ سے ناروے کی روم جانے والی پرواز 5 گھنٹے تک تاخیر کا شکار رہی جبکہ کئی دیگر پروازیں بھی ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر کا شکار رہیں۔

