جعلی ادویات کے خلاف بڑی کارروائی: 63 اقسام کی غیر قانونی ادویات ضبط، ملزم گرفتار

399933 554599974


پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ہفتے کو بتایا کہ اس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے 63 اقسام کی مشتبہ غیر قانونی اور غیر رجسٹرڈ ادویات ضبط کر لی ہیں۔

ادارے نے غیر قانونی ادویات کی تجارت کے خلاف اسے اپنی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

یہ ضبطگی غیر قانونی، جعلی اور غیر رجسٹرڈ ادویات کی سپلائی چین کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران صوبہ پنجاب میں ایک چھاپے کے دوران عمل میں آئی۔

ضبط کی گئی اشیا میں گولیاں، کیپسول، سپرے، کریمیں اور جیل شامل ہیں۔

انڈپینڈنٹ اردو کا واٹس ایپ گروپ یہاں جوائن کریں

ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والی 63 اقسام کی ادویات میں سے 29 انڈین ساختہ تھیں، جبکہ بقیہ مصنوعات کے بارے میں بتایا گیا ہے وہ جرمنی، برطانیہ، امریکہ اور ہانگ کانگ سے تھیں۔

ادارے نے بتایا کہ اس نے پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں ایک مشتبہ شخص عبدالستار کے ٹھکانے سے ادویات کی برآمدگی کے دوران اسے گرفتار کر لیا ہے۔

اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)

ایف آئی اے نے ایک بیان میں کہا کہ ’ان 63 اقسام کی ادویات کی ضبطگی ایسی ادویات کی غیر قانونی تجارت کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

’یہ پیش رفت اس غیر قانونی کاروبار کی سپلائی چین اور تقسیم کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔‘

ادارے نے کہا کہ مزید تحقیقات سے اس غیر قانونی تجارت سے مبینہ طور پر منسلک دیگر افراد اور نیٹ ورکس کے ملوث ہونے کا تعین کیا جائے گا۔

پاکستان وقتاً فوقتاً جعلی، سمگل شدہ اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتا رہا ہے کیونکہ یہ مصنوعات عوامی صحت کے لیے سنگین خطرات کا باعث بنتی ہیں اور اکثر غیر قانونی سپلائی چینز کے ذریعے مارکیٹ میں داخل ہوتی ہیں۔

ایف آئی اے نے کہا کہ غیر قانونی ادویات کی تجارت میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ