کراچی:
کراچی کے علاقے سرسید ٹاؤن میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ڈاکو سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق سیکٹر 11-C/2 میں مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت شان کے نام سے ہوئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم اشفاق کو تھانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، نقد رقم، موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

