امریکا پر بھروسہ نہیںمذاکرات کیلئے وقت حاصل کرکے دوبارہ حملہ کر سکتا ہےایران

news 1794810098 5502



news 1794810098 5502

(24نیوز)ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے سفارتی سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کے لیے مجوزہ مدت 7 روز سے کم کر کے 2 روز کر دی ہے، اس حوالے سے قطر اور پاکستان کے ذریعے مشاورت بھی کی گئی ہے لیکن یہ امریکی اقدامات سے مشروط ہے۔

ایرنا ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کاظم غریب آبادی نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے بھی ایران جنگ کو اپنی ناکامی کی ایک وجہ تسلیم کر لیا ہے، انھوں نے تنازع شروع کیا اور اس کے اثرات پوری دنیا تک پہنچ گئے، ایران نے اپنا سفارتی مؤقف پیش کر دیا ہے، اب امریکا کی باری ہے کہ وہ ٹھوس اقدامات کرے، جس کے نتیجے میں آبنائے ہرمز دوبارہ کھولی جا سکتی ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ امریکا نے ایران کی پیش کردہ شرائط پر قابل عمل جواب نہیں دیا، بعض شرائط پر عملدرآمد کا معاملہ مستقبل پر چھوڑ دیا ہے، امریکا پر بھروسہ نہیں، واشنگٹن مذاکرات کیلئے وقت حاصل کرکے دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ایران انتظار کرے گا کہ امریکا پہلے حملہ کرے، پھر جواب دیا جائے، ایرانی فوج نئے اور زیادہ فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تیار کر رہی ہے،موجودہ صورتحال میں امریکا کے ساتھ معاہدے کا کوئی امکان نہیں۔

نائب وزیر خارجہ ایران نے کہا ایران جنگ کے باعث عالمی معیشتیں متاثر ہوئی ہیں، آبنائے ہرمز کی بندش پر کئی ممالک کو سبسڈی نظام بنانا پڑا، کھادوں کے حوالے سے بھی سبسڈی کا نظام قائم کرنا پڑا، ایران پر جنگ مسلط کر کے اس کے نتائج صرف ایران تک محدود نہیں رکھے جا سکتے، جنگ کے اثرات عالمی نوعیت کے ہیں،ہ رملک متاثر ہوا ہے۔

انھوں نے کہا آبنائے ہرمز کی اہمیت کو نظر انداز کرنا معاملے کو سطحی انداز میں پیش کرنا ہے، ہم دنیا کو بتاتے ہیں کہ یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، آبنائے کھول کر اسے صرف ایران کے لیے بند رکھنا ممکن نہیں ہے، اس پر ایران کو بنیادی اور حاکمانہ اختیار حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:PTI رہنماؤں اور گورنر راج کیس میں بڑی پیش رفت! آئینی عدالت کا بڑا  حکم آ گیا

ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک موجودہ صورت حال کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا رہے ہیں، ہم نے مذاکرات کے لیے مجوزہ مدت 7 دن سے کم کر کے 2 دن کر دی، مذاکرات کے حوالے سے قطر اور پاکستان کے ذریعے مشاورت کی گئی، اس منصوبے پر 2 دن میں عمل درآمد ہو سکتا ہے، ایران نے سفارتی سنجیدگی کا ثبوت دیا، اب امریکا کی باری ہے۔

غریب آبادی نے کہا امریکا کے ٹھوس اقدامات پر آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی، ایران کی شرائط پر امریکا نے جو ردعمل دیا ہے وہ قابل عمل نہیں ہے، اس نے بعض ایرانی شرائط پر عمل درآمد مستقبل کے لیے ملتوی کر دیا، اس لیے موجودہ صورت حال میں کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں، امریکا سفارت کاری کے ذریعے وقت حاصل کر کے دوبارہ حملے کی تیاری کر سکتا ہے، اسے عمل درآمد کی ٹھوس ضمانتیں دینا ہوں گی۔

نائب وزیر خارجہ نے کہا عسکری راستہ آزما کر ناکام امریکا اب سفارتکاری سے اعتماد حاصل کرے، وہ بحیرہ کیسپیئن میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانا چاہتا ہے، ہم نے بحیرہ کے حوالے سے ضروری انتباہات جاری کر دیے ہیں، اور اس کے ساحلی ممالک سے رابطے میں ہیں، ہماری عراق، ترکی اور پاکستان کے ساتھ زمینی سرحدیں کھلی ہوئی ہیں، شمالی سرحدوں پر بھی تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ رابطے کھلے ہیں، روس شمالی خطے میں امریکی اثر و رسوخ بڑھانے کی مخالفت کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکہ ایران کے ممکنہ حملوں سے نمٹنے کے لیے مکمل تیار ہے، ہوم لینڈ سیکیورٹی سیکرٹری

غریب آبادی کا کہنا تھا کہ تکنیکی مسائل کے باعث سرحد عارضی طور پر بند ہو سکتی ہے، تاہم سرحدوں پر چند دن میں معمولات بحال ہو جاتے ہیں، بین الاقوامی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، عراق اور ترکی کے لیے پروازیں بدستور فعال ہیں، فضائی رابطوں میں خلل ڈالنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

 ایرانی نائب وزیر خارجہ نے واضح کیا شرائط پوری ہونے تک آئی اے ای اے کو ایرانی جوہری تنصیبات تک رسائی نہیں دی جائے گی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ