Decision taken to revive historical glimpses of Lahore Railway Station from 1860 to 1902

web pic 2026 11 16t232855 7521794859415 4



لاہور:

پاکستان ریلوے اسٹیشن لاہور کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا کام شروع  ہوگیا،  مسافر اب 1860 کی دہائی سے لیکر 1902 تک کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کو دیکھ سکیں گے ۔ کروڑ روپے کی لاگت سے  آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے اس کی اصلی حالت میں لانے کا کام پلیٹ فارم نمبر پانچ سے شروع کر دیا گیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس کو 166 سال قبل کی تعمیر شدہ اصلی حالت میں لایا جا رہا ہے ، ریلوے اسٹیشن کے ساتھ ساتھ انگریزوں نے اس کو ایک محفوظ قلعے کے طور پر بھی استعمال کیا اور اس کی عمارت ایک محفوظ قلعے نما بنائی گئی ۔

 ریلوے اسٹیشن لاہور میں ہالی وڈکی فلم بھوانی جنکشن کی شوٹنگ بھی ہوئی جس میں پاکستان کی معروف اداکارہ نشو نے بھی ایک کردار کیا ، ریلوے انتظامیہ کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پہلی کیٹیگری میں آتا ہے، یعنی سب سے اونچے درجے کی محفوظ عمارت ہے۔ اسی لیے اس میں آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کی اجازت کے بغیر ایک اینٹ بھی نہیں بدلی جا سکتی، اس کی تعمیر 1859-1860،میں ہوئی اور اس کی لاگت پر  5 لاکھ روپے اس وقت کے خرچ ہوئے۔

ریلوے اسٹیشن لاہور کا سنگ بنیادجان لارنس نے 1859 میں رکھا جبکہ ڈیزائنر ولیم برنٹن (William Brunton)، اور چیف انجینئر ٹھیکیدار میاں محمد سلطان چغتائی تھے جو  مغل دربار کے سابق عہدیدار بھی رہے ، تاریخی ریلوے اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد پہلی ٹرین 1860 میں لاہور سے امرتسر کے لیے روانہ ہو ئی یہ برطانوی راج کی پہلی باقاعدہ سرکاری عمارت تھی جو  لاہور کی سب سے پرانی انگریز راج کی عمارتوں میں سے ایک ہے۔6d5a05f2 cff7 4f42 b0b1 aa6c96ab469e1794859415 2

 

1857 کی جنگ آزادی کے فوراً بعد بنا، اس لیے اسے اسٹیشن اور  قلعہ دونوں بنایا گیا، موٹی سرخ اینٹوں کی دیواریں گول برج (Bastions) اور مینار (Turrets) بندوقوں اور توپوں کے لیے سوراخ (Loopholes)بم پروف جڑواں ٹاورز بھی بنائے گئے،  اس کے آرکیٹیکٹ ولیم برنٹن نے خود لکھا تھا کہ یہ اسٹیشن "دشمن کے حملے میں قلعے کا کام دے گا”۔

30 اکتوبر 1928  میں سائمن کمیشن کے خلاف لالہ لاجپت رائے کا جلوس، یہیں پر نکلا تھا اور اور اس جلوس پر انگریزوں نے لاٹھی چارج بھی کرایا تھا- 1947  میں  تقسیم کے دوران مہاجر ٹرینوں کا سب سے بڑا مرکز بھی ریلوے اسٹیشن ہی رہا جبکہ 1956 میں ہالی وڈ فلم "بھوانی جنکشن” یہیں شوٹ ہوئی جس نے پاکستان کے اس تاریخی ریلوے اسٹیشن کو مزید چار چاند لگا دیے اور اس فلم نے اسوقت دھوم بھی بہت مچائی-64c567b9 10f5 48ce 92a3 5007f35c0ebb1794859415 3

 

پاکستان ریلوے اور پنجاب آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا مشترکہ منصوبہ پاکستان ریلویز لاہور کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ  انعام اللہ اور آرکیالوجی کی چیف آرکیٹیکٹ ثانیہ افضل دیکھ رہی ہیں۔

 انعام اللہ نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ماسٹر پلان 20 جولائی 2026 کو منظور ہوا – وزیر اعلیٰ مریم نواز اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی ہدایت کے تحت پلیٹ فارم 2، 4، 5 پر اصل 1860 والا ڈیزائن بحال کیا جائے گا۔04cdc0a8 2fbc 416d a2ec eb24800107721794859415 0

 

مسافروں کو ایک نیا دلکش منظر دیکھنے کو ملے گا، لاہور ریلوے اسٹیشن کی اپنی ایک تاریخی اہمیت ہے جس کے وقار کو بحال کرنے کے لیے یہ پراجیکٹ شروع کیا گیا ہے، مکمل ہونے کے بعد ریلوے اسٹیشن کا منظر دیکھنے کے لائق ہوگا جہاں مسافروں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں وہیں اس کو تاریخی اعتبار سے بھی مزید پرکشش بنایا جارہا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ