ہالی ووڈ کی مشہور فلم راکی کی ریلیز کے 50 سال مکمل ہونے پر امریکی شہر فلاڈیلفیا میں 570 افراد نے فلم کے مرکزی کردار راکی بالبوا کا روپ دھار کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔
اس منفرد تقریب میں شریک افراد جمعے کے روز فلیڈیلفیا میوزیم آف آرٹ کی مشہور سیڑھیوں پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے فلم کے یادگار ٹریننگ منظر کو دوبارہ پیش کیا۔
تمام شرکا نے فلم کے مرکزی اداکار سلویسٹر اسٹالون کے کردار راکی بالبوا کا مخصوص لباس پہن رکھا تھا۔ اس اجتماع کا مقصد ایک ہی فلمی کردار کا روپ دھارنے والے افراد کے سب سے بڑے اجتماع کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرنا تھا۔
View this post on Instagram
منتظمین کے مطابق تقریب میں مجموعی طور پر 570 افراد نے شرکت کی جس کے نتیجے میں سابقہ عالمی ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 250 افراد کے نام تھا جنہوں نے راکی بالبوا کا روپ دھارا تھا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے قواعد کے تحت تمام شرکا کے لیے سرمئی رنگ کی ہوڈ والی سویٹ شرٹ، سرمئی ٹراؤزر، سیاہ اونی ٹوپی اور سیاہ کنورس چک ٹیلر آل اسٹار ہائی ٹاپ جوتے پہننا ضروری تھا۔
فلم راکی میں سلویسٹر اسٹالون نے ایک ایسے باکسر کا کردار ادا کیا تھا جو اپنی محنت، عزم اور جدوجہد کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ فلم کا فلاڈیلفیا میوزیم کی سیڑھیاں چڑھنے والا منظر آج بھی فلمی تاریخ کے مشہور ترین مناظر میں شمار ہوتا ہے۔
Source link

