کامیڈین آدی عدیل امجد کے وزن میں حیران کن کمی، مداح دنگ رہ گئے

fotojet 2026 11 17t113728 0621794897474 0


پاکستانی اداکار، کامیڈین اور میزبان آدی عدیل امجد نے اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

مختلف ڈراموں، فلموں اور ریئلٹی شوز میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والے آدی عدیل امجد ان دنوں اپنے بدلے ہوئے حلیے کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

حال ہی میں ایک گیم شو پروگرام میں نظر آنے والے اداکار پہلے کے مقابلے میں خاصے دبلے دکھائی دیے، جبکہ ان کے چہرے کی ساخت میں بھی واضح تبدیلی نظر آئی۔ سوشل میڈیا پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کیا جا رہا ہے، جس پر مداح حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

Aadi Adeal Amjad Dramatic Weight Loss Takes Fans By Surprise

ایک صارف نے سوال کیا کہ آدی نے اتنا وزن کیسے کم کیا جبکہ دوسرے نے مذاقاً کہا کہ شاید انہوں نے فیصل قریشی سے ڈائٹ پلان لیا ہے۔ ایک اور صارف نے وزن کم کرنے والی دوا ’اوزیمپک‘ کے استعمال سے متعلق سوال اٹھایا۔

تاہم اداکار نے تاحال اپنے وزن میں کمی کے طریقے یا کسی دوا کے استعمال کی تصدیق نہیں کی۔

Aadi Adeal Amjad Dramatic Weight Loss Takes Fans By SurpriseAadi Adeal Amjad Dramatic Weight Loss Takes Fans By SurpriseAadi Adeal Amjad Dramatic Weight Loss Takes Fans By Surprise





Source link

متعلقہ پوسٹ