ایران کے ڈرٹی بم حملے سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں، مارکو روبیو

1794999074 مارکو روبیو.webp


ایران کے ڈرٹی بم حملے سے امریکا کو کوئی خطرہ نہیں، مارکو روبیو

‘بعض انٹیلی جنس ذرائع غلط اور من گھڑت معلومات پھیلا رہے ہیں’

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ممکنہ ڈرٹی بم حملے کے حوالے سے امریکا کو فی الحال کوئی فوری خطرہ لاحق نہیں ہے۔

مارکو روبیو کا یہ بیان امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایران ڈرٹی بم حملے کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض انٹیلی جنس ذرائع غلط اور من گھڑت معلومات پھیلا رہے ہیں، کچھ ذرائع نہ صرف بے بنیاد دعوے کررہے ہیں بلکہ ممکن ہے کہ بعض معلومات جزوی طور پر درست بھی ہوں تاہم خفیہ معلومات کو نامناسب انداز میں منظر عام پر لایا جا رہا ہے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا کے پاس ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں جس سے یہ ثابت ہو کہ حالیہ دنوں میں فضائی سفر، بینکاری اور قومی سلامتی کے نظام میں پیش آنے والے تکنیکی تعطل کا آپس میں کوئی تعلق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال اس بات کے بھی شواہد نہیں ملے کہ ان واقعات کے پیچھے کوئی شرپسند عناصر یا منظم کارروائی ملوث ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ