وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل اسکیم فیز ٹو کی منظوری دے دی، مریم نواز نے فیز ٹو میں سولر پینل اسکیم 90ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے چولستان میں پانچ ہزار سولر پینل کے پائلٹ پراجیکٹ کی بھی منظوری دے دی جبکہ ستھرا پنجاب کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ سے انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹ پر پلان طلب کر لیا گیا۔
مریم نواز شریف نے تمام بڑے اسپتالوں کے انرجی ااڈٹ کا حکم دے دیا جبکہ اسپتالوں میں انرجی لوڈ کے مطابق الیکٹرک پینل لگانے کی ہدایت کر دی گئی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں تین ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی کے پائلٹ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر فیصل کھوکھر اور سیکرٹری انرجی نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اینیمل ویسٹ، ایگری ویسٹ اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی اور بائیو فیول پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا، ننکانہ میں دھان اور دیگر فصلوں کی باقیات سے بائیوریفارئنری پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی۔
پنجاب میں کمرشل اسکیل، پرائیویٹ ڈیریز اور کمیونٹی بیسڈ بائیو گیس پلانٹ پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا۔ چولستان میں 40سائٹ پر واٹر سپلائی اسکیمیں، سولر انرجی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی ایم سولر پینل اسکیم کے تحت فیز ون میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، فیز ون میں 89869 افراد کو سولر پینل ملنے سے بجلی بل میں ایک تہائی بچت ہوئی۔ پنجاب بھر میں سی ایم سولر پینل اسکیم نے عوام میں مقبولیت کی مثال قائم کر دی۔
پنجاب کے 76 اسکولوں کو پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر سولر انرجی پر شفٹ کر دیا گیا، صوبے میں چار لاکھ 90 ہزارٹن اینیمل ویسٹ سے 7.15 بلین کیوبک میٹر بائیو گیس کی استعداد موجود ہے۔ اینیمیل، ایگری اور سالٹ ویسٹ سے 1.6 ارب یونٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
انرجی ڈیپارٹمنٹ کے عوامی سروے کے مطابق مریم نواز شریف جب سے آئی ہیں، غریبوں کیلئے اچھے فیصلے کر رہی ہیں۔ سی ایم سولر پینل سکیم کی وجہ سے بجلی کا بل تقریباً آدھا رہ گیا ہے۔
Source link

