بھارتی کامیڈین کیخلاف شو کے دوران فحش جملے ادا کرنے اور نازیبا حرکات پر مقدمہ درج

web pic 2026 11 29t204508 6031795967149 0



بھارتی کامیڈین اور یوٹیوبر بھوون بام کے خلاف ریاست گجرات کی پارول یونیورسٹی میں کامیڈی شو کے دوران مبینہ طور پر فحش جملے ادا کرنے اور نازیبا حرکات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 25 نومبر کو ضلع وڈودرا کے علاقے واگھوڈیا میں پیش آیا، جہاں نجی پارول یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام ’لواری‘ کے نام سے کامیڈی شو منعقد کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے سیکیورٹی انچارج مہندر پرتاپ سنگھ کی شکایت پر واگھوڈیا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ بھوون بام نے شو کے دوران اداکارہ سنجیدہ شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے مبینہ طور پر نازیبا جملے کہے اور قابلِ اعتراض حرکت کی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید تنقید سامنے آئی، شکایت میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے شو کی اجازت اس شرط پر دی تھی کہ تعلیمی ادارے کے وقار اور نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے گا، تاہم مبینہ جملوں اور حرکات سے متعلق انتظامیہ کو پیشگی آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اس کی اجازت لی گئی تھی۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ