منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی – بدنام زمانہ ملزم گرفتار

لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی) – ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی۔ انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی سب انسپکٹر قیصر ندیم اور ٹیم نے ستوکتلہ کے علاقے میں دورانِ پٹرولنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حسنین علی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں حسنین علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیوں اور ہوسٹلز کے اردگرد نوجوان نسل کو نشے کا عادی بناتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ پوسٹ