راہول گاندھی کا الیکشن کمیشن پر سنگین الزام: "کرناٹک میں ووٹوں کی خوفناک چوری پکڑی ہے”

نئی دہلی: کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کرناٹک میں انتخابات کے دوران ووٹوں کی "خوفناک چوری” ہوئی ہے، جسے کانگریس پارٹی نے بے نقاب کر دیا ہے۔راہل گاندھی نے کہا: "ہم نے کرناٹک میں الیکشن کمیشن کی خوفناک چوری پکڑی ہے، اور ہم اس کو مکمل ثبوت کے ساتھ عوام کے سامنے ‘بلیک اینڈ وائٹ’ میں لائیں گے۔”انہوں نے الزام لگایا کہ ملک میں انتخابات چوری کیے جا رہے ہیں اور ان کی جماعت بہت جلد اس کھیل کو عوام کے سامنے لے کر آئے گی۔راہل گاندھی کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتیں بارہا الیکٹرانک ووٹنگ مشین (EVM) اور انتخابی شفافیت پر سوال اٹھاتی آئی ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے تاحال اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ پوسٹ