وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ کا "ون ہیلتھ” ورکشاپ سے خطاب

FB IMG 1755759706789



اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ کووڈ-19 وبا نے پاکستان کے نظامِ صحت کی کمزوریوں کو نمایاں کیا، بالخصوص صحتِ عامہ کی ایمرجنسیز سے نمٹنے کے لیے ماہر افرادی قوت کی شدید کمی سامنے آئی۔

انہوں نے بتایا کہ 2023 کی "جوائنٹ ایکسٹرنل ایویلیوایشن” رپورٹ میں بھی اسی خلا کی نشاندہی کی گئی تھی۔

ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے زور دیا کہ:
"پاکستان کو "ون ہیلتھ” کے تصور کے تحت انسانی، حیوانی، ماحولیاتی اور غذائی تحفظ کے ماہرین تیار کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقبل کے وبائی خطرات کا بروقت مقابلہ کیا جا سکے۔”

وزیرِ مملکت نے مزید کہا کہ وزارتِ صحت نے اس مقصد کے لیے "صحت افرادی قوت حکمتِ عملی 2025-2035” اور "ہیلتھ ورک فورس اسنیپ شاٹ 2025” تیار کیا ہے، جن کے ذریعے ماہرین کی تیاری اور صحت کے ڈھانچے کو مستحکم بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ