وزیراعظم پاکستان کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ، اسٹریٹجک دفاعی معاہدے پر دستخط

FB IMG 1758134399171



ریاض (17 ستمبر 2025ء) — وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان محمد شہباز شریف نے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شاہی شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر ریاض کا سرکاری دورہ کیا۔
ریاض کے قصر الیمامہ میں ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا اور دونوں رہنماؤں کے درمیان باضابطہ مذاکرات ہوئے۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و اسٹریٹجک تعلقات کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر تقریباً آٹھ دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات کے اعتراف میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ (SMDA) پر دستخط کیے گئے۔ معاہدے کے تحت کسی ایک ملک پر جارحیت کو دونوں پر جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ تاریخی اقدام دفاعی تعاون میں مزید وسعت، اجتماعی سلامتی کے فروغ اور خطے و عالمی امن و استحکام کے تحفظ کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خادم الحرمین الشریفین، ولی عہد اور سعودی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جواباً ولی عہد نے وزیراعظم پاکستان اور عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کی دعا کی۔

متعلقہ پوسٹ