وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (اسلامی مشاورتی اسمبلی) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی ملاقات

FB IMG 1762510070212


اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف اپنے وفد کے ہمراہ جمعہ کے روز وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں وزیراعظم شہباز شریف نے ان کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امور اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو برادرانہ، تاریخی اور باہمی اعتماد پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام مذہبی، ثقافتی اور تاریخی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے تجارت، توانائی اور سرحدی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔
ایرانی اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن و ترقی کے لیے دونوں ممالک کا باہمی تعاون نہایت اہم ہے۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں عملی اقدامات کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

fb img 1762510074803100145323893349813
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ (اسلامی مشاورتی اسمبلی) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف کی ملاقات 3

متعلقہ پوسٹ