اسلام آباد میں سنگ دل بیٹے کے ہاتھوں باپ کا قتل 

2726383 deadbody 1729150952



وفاقی دارالحکومت میں سنگ دل بیٹے نے فائرنگ کر کے باپ کو قتل جبکہ بھتیجے کو شدید زخمی کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں بیٹے نے باپ کو قتل کردیا، مقتول کی شناخت قیس کے نام سے ہوئی جس کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی۔

اطلاعات کے مطابق مقتول قیس کا اپنے بیٹے حضرت علی کے ساتھ گھریلو تنازعہ چل رہا تھا۔

قتل کا واقعہ تھانہ سہالہ کے علاقے میں پیش آیا جس پر تھانہ سہالہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا اور ملزم کی گرفتاری کی کوشش شروع کردی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ