گوگل فوٹوز جلد آپ کے ٹی وی پر بھی دستیاب ہوں گی

گوگل فوٹوز


گوگل فوٹوز جلد آپ کے ٹی وی پر بھی دستیاب ہوں گی

سال 2026 کے بعد صارفین کو نینو بنانا نامی فیچر تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے اسمارٹ ٹی وی پر گوگل فوٹوز کی سہولت پیش کرے گا جو کسی بھی ٹی وی پلیٹ فارم پر گوگل فوٹوز کے بطور نِیٹیو ایپ دستیاب ہونے کا پہلا موقع ہوگا۔

سام سنگ کے مطابق گوگل فوٹوز ٹی وی پر 2026 کے آغاز میں تین مختلف فیچرز کے ساتھ دستیاب ہوگا۔ سب سے پہلے میموریز فیچر لانچ ہوگا جو لوگوں، جگہوں اور اہم لمحوں کی بنیاد پر منتخب کہانیاں دکھائے گا۔

سام سنگ نے کہا کہ یہ فیچر صرف اہل ٹی وی ماڈلز کے لیے مارچ سے دستیاب ہوگا۔

مزید فیچرز آئیں گے

سال 2026 کے بعد صارفین کو نینو بنانا نامی فیچر تک رسائی حاصل ہوگی جو کریٹ وتھ اے آئی کے ذریعے تصاویر پر تھیمڈ ٹیمپلیٹس اور اے آٗی کی مدد سے ایڈیٹس کرنے کی سہولت دے گا۔

اسی فیچر کے ساتھ گوگل فوٹوز ریمکس ٹول بھی براہِ راست ٹی وی پر دستیاب ہوگا۔

تیسرا فیچر پرسنلائزڈ ریزلڈز بھی بعد میں 2026 میں متعارف ہوگا جو منتخب موضوعات یا یادگار لمحوں کی بنیاد پر سلائیڈ شو تیار کرے گا۔

اے آئی ویژن کے ساتھ انٹیگریشن

سام سنگ نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ گوگل فوٹوز ویژن اے آئی کمپینین کے ساتھ مربوط ہوگا جس سے ٹی وی پر اے آئی کے زیرِ اثر فیچرز اور بھی زیادہ مؤثر انداز میں کام کریں گے۔

اب تک سام سنگ نے کسی ماڈل کی مکمل فہرست نہیں بتائی تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات کا اعلان لانچ کے قریب کیا جائے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ