ائیر انڈیا کا پائلٹ نشئی نکلا انٹرنیشنل فلائٹ نئے پائلٹ کے انتظار میں لیٹ ہو گئی

news 1767291693 8004



news 1767291693 8004

(24نیوز) بھارت کی "مایہ ناز” ائیر لائن ائیر انْڈیا ایک بار پھر سکینڈل کی زد میں آ گئی، انٹرنیشنل فلائٹ پر تعینات پائلٹ نشئی نکلا، کینیڈا کے حکام نے نشے میں دھت پائلٹ کو جہاز سے اتار دیا۔ پائلٹ سے محروم ہو جانے کے بعد ائیر انڈیا کی فلائٹ لیٹ ہو گئی۔

نشے میں ہونے کے باعث ائیر انڈیا کی پرواز کے پائلٹ کو اس کے جہاز سے آف لوڈ کرنے کا واقعہ  وینکوور کے ائیرپورٹ پر سامنے آیا۔
کینیڈا کے شہر وینکوور میں بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا کے ایک پائلٹ کو ٹیک آف کرنے سے کچھ دیرپہلے مشتبہ حالت میں پایا گیا۔ اس کی حالت  کی وجہ سے اس کا معائنہ کیا گیا اور  نشےک میں دھت ہونے کی تصدیق ہونے پر اسے جہاز سے اتار دیا گیا۔

بھارتی میڈیا میں ائیر انڈیا کا یہ نیا سکینڈل رپورٹ ہوا ہے کہ 23 دسمبر 2025 کو ائیر انڈیا کی پرواز AI186 کے ساتھ پیش آی۔ کینیڈا کے سکھ آبادی والے شہر  وینکوور کے ائیرپورٹ پر  کینیڈین عملے کے ایک رکن نے مبینہ طور پر پائلٹ کو شراب پیتے یا شراب خریدتے ہوئے دیکھا جس کے بعد حکام کو  مشکوک سرگرمی سےآگاہ کیا گیا۔ 

کینیڈین حکام نے پائلٹ کے لباس اور سانس سے مشکوک بو آنے کےباعث فوری طور پر اس پائلٹ کا بریتھ اینالائزر ٹیسٹ کیا جس میں وہ ناکام رہا۔ بعد ازاں حکام نے اس بھارتی پائلٹ کی محفوظ انداز میں جہاز اڑانے  کی صلاحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مزید تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا۔

ائیر انڈیا کے ترجمان کنے اس واقعہ کی تصدیق کی اور بتایا کہ حفاظتی اصولوں کے تحت متبادل پائلٹ کو پرواز کے لیے تعینات کیا گیا۔نئے پائلٹ کی تعیناتی کے عمل میں وقت لگنے کے باعث پرواز میں تاخیر ہوئی۔

ائیر انڈیا  کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ کینیڈین حکام کی تحقیقات کے نتائج سامنے آنے تک نشئی پائلٹ کو ڈیوٹی سے ہٹا دیا گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ