پی ٹی آئی کو باغِ جناح میں جلسے کی مشروط اجازت، ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر پر پابندی

IMG 20260110 WA2103


کراچی: ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی کے باغِ جناح میں جلسہ منعقد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے۔
ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی جانب سے جاری این او سی کے مطابق جلسے کے دوران امن و امان کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر عائد ہوگی۔ اس حوالے سے وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ این او سی سخت شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔
شرجیل میمن کے مطابق جلسے میں اشتعال انگیز تقاریر، نفرت انگیز مواد، فرقہ وارانہ گفتگو اور ملک و ریاستی اداروں کے خلاف بیانات کی اجازت نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا بھی منتظمین کی ذمہ داری ہوگی جبکہ پروگرام کو مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم قرار دیا گیا ہے۔
وزیرِ اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی خدشات کی صورت میں جلسے کی اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس محفوظ ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ