پیپلزپارٹی کے احتجاج پر حکومت نے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لے لیا

2721886 pmshahbaz 1728549586



حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے قومی اسمبلی میں احتجاج اور معاملہ اٹھانے کے بعد صدر مملکت کی منظوری کے بغیر جاری ہونے والے اسپیشل اکنامک زونز آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسپیشل اکنامک زونز (ترمیمی) آرڈیننس 2026 واپس لینے کی منظوری دے دی۔

آرٹیکل 89(2)(b) کے تحت صدرِ مملکت کو آرڈیننس واپس لینے کا مشورہ دے دیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیشل اکنامک زونز ترمیمی آرڈیننس واپس لینے کی سمری پر دستخط کر دیے۔

 وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آج کل ای آفس ہے جس سے فائلز کی اپرول آن لائن ہوتی ہے، اس آرڈیننس کی بھی اپرول ہو گئی، اسٹاف ٹو اسٹاف اس کو منظور شدہ سمجھا۔

اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ دستخط شدہ فائلز موصول ہوئیں تو اس آرڈیننس پر دستخط نہیں تھے اور اس پر پرنٹنگ ہو چکی تھی، یہ غلطی ہوئی جس کی درستی کی گئی۔

وزیر قانون نے کہا کہ جو بل مشترکہ اجلاس سے صدر کے پاس جائے تو صدر دس روز اس کو رکھ سکتے ہیں، خیر سگالی کے تحت ان بلز کو بھی نوٹیفائی نہیں کیا گیا کیونکہ صدر نے منظوری نہیں دی۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور ن لیگ کا آپس میں اچھا تعلق ہے،اس تعلق کی وجہ سے اس آرڈیننس کو بھی واپس لیا گیا، آئندہ بھی معاملات کو افہام و تفہیم سے چلائیں گے۔

پیپلزپارٹی نے آرڈیننس جاری ہونے پر قومی اسمبلی اجلاس تو واک آؤٹ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آرڈیننس کو اب بل کی صورت میں پارلیمنٹ میں لایا جائے گا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ